Lahore located at Sundar Industrial Estate, which fell from the roof of the factory killed 16 people, the deceased owner of the factory, including Rana Shahzad, while his son is buried in the rubble, the debris More than 70 workers were buried out fifteen in critical condition after relief army was summoned ISPR the Army reserves at 25 young syndromes reached buried under more than one hundred to three hundred to evacuate the personnel are engaged in rescue operations, accident location, 8 cranes are working to remove debris. Lahore has been declared in hospitals According to media reports, the 35 wounded or hospital and 30 are layyjacky Sharif Medical Complex, injured workers under the debris calling for help loudly of plastic bags on the third floor of the factory was under construction During the four phases of the roof suddenly collapsed ground .He was the Prime Minister of Pakistan to take notice of the incident is asked to expedite relief, Chief Minister Shahbaz Sharif Medical Complex visited the injured.
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع فیکٹری کی چھت گر گئی جس سے 16 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں,مرنے والوں میں فیکٹری کا مالک رانا شہزاد بھی شامل ہے جبکہ اس کا بیٹا بھی ملبے تلے دبا ہے،،اب تک ملبے تلے دبے 70سے زائد مزدوروں کو نکال لیا گیا ہےجن میں سے پندرہ زخمیوں کی حالت تشویشنا ک ہے.حادثے کے بعد امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 25جوان حاد ثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں.اب بھی سوسے زائد مزدورملبے تلے دبے ہیں جن کو نکالنے کے لئے تین سو سے زائد اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ،حادثے کے مقام پر8کرینیں ملبے کو ہٹانے کا کام کررہی ہیں ،،۔لاہورکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اب تک 35زخمی جناح اسپتال اور30شریف میڈیکل کمپلیکس میں لائےجاچکے ہیں ،،ملبے تلے مزدور زخمی حالت میں چیخ چیخ کر مدد کے لیے پکار رہے ہیں ۔پلاسٹک بیگ بنانے والی فیکٹر ی کی تیسری منزل پر تعمیری کام جاری تھا جس کے دوران چھت اچانک گرنے سے چاروں منزلیں زمین بو س ہوگئیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعظم نے واقعہ کا نوٹس لے کر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شریف میڈیکل کمپلیکس میں زخمیوں کی عیادت کی ۔
No comments:
Post a Comment