Tuesday, 3 November 2015

’ میں اپنی بیٹی کو قصائی کے پاس لے جا رہا ہوں تاکہ۔۔۔‘

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) والدین بسااوقات تربیت کی خاطر اپنے بچوں پر سختی بھی کرتے ہیں مگر کبھی کسی والد نے ایسی سفاکیت کا مظاہرہ نہیں کیا ہو گا جو حرکت اس اسرائیلی باپ نے اپنی معصوم بچی کے ساتھ کی جو اتنی کم عمر تھی کہ ابھی چلنا ہی سیکھ رہی تھی۔یروشلم کے نواحی علاقے میں اس سنگدل باپ نے اپنی ننھی بیٹی کو بالٹی میں بٹھا کر اس کا ڈھکن بند کر دیا اور ہاتھ میں لٹکائے باہرگھومتا رہا، جبکہ یہ بھی کہتا رہا کہ وہ اپنی بیٹی کو قصائی کے پاس لے جا رہا ہے۔ ڈھکن بند ہونے سے بالٹی میں ہوا کی فراہمی بھی بند ہو چکی تھی مگر پولیس نے بروقت اس شخص کو گرفتار کرکے بچی کو بالٹی سے نکال لیا جس سے اس کی جان بچ گئی۔
اس شخص نے اپنی اس حرکت کی عجیب منطق بیان کی کہ وہ بچی کی تربیت کے لیے ایسا کر رہا تھا۔ انٹرنیٹ پر اس کی بچی کو بالٹی میں ڈالنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو دیکھ کر صارفین اس شخص کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بچی کو اٹھا کر بالٹی میں بٹھاتا ہے۔ بالٹی چھوٹی ہونے کے باعث بچی کا سر باہر ہی رہ جاتا ہے جسے یہ سفاک انسان ہاتھ سے دبا کر نیچے کرتا ہے اور پوری طاقت سے ڈھکن بند کر دیتا ہے اور پھر اسے اٹھا کر باہر لے جاتا ہے۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔



    Like the Post? Do share with your Friends.

    No comments:

    Post a Comment

    IconIconIconFollow Me on Pinterest

    Blogger news

    Total Pageviews

    Follow channel for more funny video

    What's Hot

    Copy Protection